منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

ترال سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

سری نگر، یکم ستمبر: جنوبی کشمیر کے ستورہ ترال علاقے میں سومو گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز ستورہ سے ترال جا رہی ایک سومو گاڑی کنڈستان علاقے کے نزدیک ایک دیوار کے ساتھ جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں سے دو کو مزید علاج ومعالجہ کی خاطر سری نگر ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت یونس احمد، رحتی زوجہ غلام قادر، ریشمہ زوجہ علی محمد، رفیقہ زوجہ غلام قادر ساکنان ستورہ اور مختیار لون ساکن کھریو پانپور کے بطور ہوئی ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img