منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

سری نگر کے سونہ وار علاقے میں دریائے جہلم میں مزدور غرقآب

سری نگر، یکم ستمبر :سری نگر کے سونہ وار علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک مزدور غرقآب ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے سونہ وار علاقے میں جمعرات کی صبح دریائے جہلم سے ریت نکالنے کے دوران ایک22 سالہ مزدور غر قآب ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی ریور پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
غرقآب ہونے والے مزدور کی شناخت محمد جعفر وانی ساکن بانہال کے بطور ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ریور پولیس نے دریائے جہلم میں غرقآب ہونے والے دو کم سن بچوں کو بچالیا تھا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img