بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے سوپور میں مسلح تصادم کا آغاز

سری نگر، 31اگست:شمالی کشمیر کے بومئی سوپور میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 22آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس نے بدھ کی شام سوپور کے بومئی گاوں کو محاصرے میں لے کر جوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرا رہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔
ذرائع نے بتایا کہ گاوں میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img