جموں/ کشتواڑ حادثے میں جاں بحق ہوئے 8 افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
معلوم ہوا ہے کہ آہوں اور سسکیوں کے بیچ مہلوکین کو سپرد خاک کیا گیا ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز کشتواڑ کے دور اُفتادہ گاوں میں آٹھ افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ میں پیر کے روز ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے اُس میں سوار آٹھ افراد از جان ہوئے۔
اُن کے مطابق مہلوکین ایک ہی گاوں کے رہنے والے تھے اور جوں ہی اُن کی لاشیں وہاں پہنچائی گئیں تو قیامت صغریٰ بپا ہوئی اور پورا گاوں ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آٹھ افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہوں نے پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو دیکھ کر مرد و زن زار و قطار رو رہے تھے اور پورا گاوں میں ماتم میں تبدیل ہوکر رہ گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ آئے روز کشتواڑ میں حادثات پیش آرہے ہیں اور حکام صرف بلند بانگ دعوئے کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاہراﺅں کی مرمت کی خاطر ہم پچھلے کئی سالوں سے چیخ رہے ہیں، لیکن اعلیٰ عہدوں پر فائز آفیسران کو انسانی جانوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
یو این آئی-





