سری نگر، 30اگست :جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے پالہ پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے جواں سال نوجوان کی لاش برآمد کی گئی.
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح چند مقامی افراد نے پالہ پورہ کے نزدیک دریائے جہلم میں لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔
انہوں نے کہاکہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت 25 سالہ عارف مقصود ساکن مہجور نگر کے بطور کی ۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔
یو این آئی





