بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

5سینئراسکیلJKASافسروں کی نئے عہدوں پرتعیناتی

28جونیئراسکیلJKAS افسروں سمیت 38بلاک ڈیولپمنٹ افسران کے تبادلے وتقرریاں

سری نگر:/حکومت نے انتظامیہ میں تبادلوں ،تقرریوں ،ضرورت کے مطابق تعیناتیوں اوراضافی چارج تفویض کرنے کاسلسلہ جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروس(JKAS)کے33سینئر اورجونیئر افسروں سمیت کل43حکام بشمول بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کی نئی جگہوں پرتعیناتیوں سے متعلق احکامات صادر کئے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سانگلا(آئی اے ایس )کی جانب سے 24 ، اگست 2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈرزیرنمبر 966-JK(GAD)آف2022کے مطابق رویندر کمار آنند(جے کے اے ایس)، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، سانبہ کا تبادلہ عمل میں لاکر اُنھیں ایک دستیاب اسامی پر جنرل منیجرڈی آئی سی رام بن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ثنا خان(جے کے اے ایس)، ڈپٹی ڈائریکٹراربن لوکل باڈیز، جموں، کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی سینی ٹیشن جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ منو ہنسا(جے کے اے ایس)، ڈپٹی سکریٹری برائے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا تبادلہ عمل میں لاکراُنھیں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سانبہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ پیوش دھوترا(جے کے اے ایس)، جنرل منیجر جے کے آر ٹی سی جموں، کا تبادلہ کا تبادلہ عمل میں لاکراُنھیں وجے کمار(جے کے اے ایس ) کی جگہ اسسٹنٹ کمشنر ریونیو جموں کے طورپرتعینات کیا گیا ہے، جبکہ وجے کمار(جے کے اے ایس )جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔سیمن گورکی( جے کے اے ایس)، ڈپٹی ڈائریکٹر دیہی سینی ٹیشن جموں، کو تبدیل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔اس دوران محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کی خاتون کمشنر سیکرٹری مندیپ کور(آئی اے ایس ) کی جانب سے 25،اگست2022کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر 216-JK(RD&PR) آف 2022 کے مطابق متعلقہ محکمہ میں ضرورت کے مطابق تعیناتیوں (Adjustments)،تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات صادر کئے گئے ہیں ۔اس حکم نامہ کی رﺅ سے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج میں تعینات 33جونیئر جے کے اے ایس سمیت کل38 بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کی نئی جگہوں پرتعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔گورنمنٹ آرڈر میں لکھاگیاہے کہJKASکے جونیئر اسکیل افسروں کی خدمات کو جنرل ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کے اختیار ات میں رکھنے سے متعلق 22جولائی2022کوجاری کئے گئے ایک گورنمنٹ آرڈر زیرنمبر 865-JK(GAD)آف2022کے مطابق مندرجہ ذیل ایسے جونیئر اسکیل جے کے اے ایس افسروںکی ضرورت کے مطابق فوری تعیناتیوں،تبادلوں اورتقرریوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ محکمہ دیہی ترقی وپنچایتی راج کی خاتون کمشنر سیکرٹری مندیپ کورکی جانب سے جاری حکمنامے کے تحت کل 40بلاک ڈیولپمنٹ افسروں کاتبادلہ عمل میں لاکر اُنھیں نئے بلاکوں میں بطور بی ڈی اوﺅز کے مطابق تعینات کیاگیا جبکہ کچھ بی ڈی اوﺅز کواضافی چارج دیاگیا ہے اورکچھ افسر جوتعیناتی کے منتظر تھے ،اُن کوبھی بطور بی ڈی اوﺅزکے تعینات کیاگیا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img