بدھ, ستمبر ۲۴, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر سمگلنگ در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی: بی ایس ایف

جموں،25 اگست: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کی صبح سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس دوران بی ایس ایف کی فائرنگ میں ایک پاکستانی در انداز زخمی ہوا ہے۔

بی ایس ایف جموں کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانبہ علاقے میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف کے مستعد اہلکاروں نے سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے منشیات (ہیراؤن) کے آٹھ پاکیٹ بر آمد کئے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے سرحد پر پاکستان کی طرف ایک شخص کو مشکوک حالت میں ایک بیگ اٹھاتے ہوئے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس شخص کو دیکھتے ہی بی ایس ایف اہلکاروں نے اس کی طرف فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا تاہم زخمی در انداز واپس جانے میں کامیاب ہوگیا۔

بیان میں کے مطابق اس جگہ زخمی در انداز کے خون کے نشانات دیکھے گئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img