سری نگر،24 اگست : جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی رات دیر گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ یہ دو دنوں میں جموں و کشمیر میں آنے والا ساتواں زلزلہ ہے۔
گذشتہ روز جموں وکشمیر میں چھ گھنٹوں کے دوران ہلکی شدت کے چار زلزلے محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کی رات 11 بجکر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
اس زلزلے کا مرکز مشرقی ڈوڈہ کا کوئی علاقہ تھا۔
تاہم اس زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔
یو این آئی