منگل, ستمبر ۲۳, ۲۰۲۵
20.8 C
Srinagar

پلوامہ میں ریچھ کے حملے میں معمر خاتون زخمی

سری نگر،24 اگست: وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سنگم ترال علاقے میں ایک ریچھ نے بدھ کو ایک معمر خاتون کو زخمی کر دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پلوامہ کے سنگم ترال علاقے میں ایک ریچھ نے 55 سالہ خاتون پر گھر کے نزدیک ہی حملہ کیا اور اس کو زخمی کر دیا۔

خاتون کی شناخت رحمتی بیگم زوجہ غلام محمد ملک کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خاتون کو علاج ومعالجے کے لئے فوری طور پر سب ضلع ہسپتال ترال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img