جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

سری نگر میں تین ممتاز وکلا کی رہائش گاہوں پر پولیس کی تلاشی کارروائیاں

سری نگر،24 اگست: پولیس نے ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کے سلسلے میں بدھ کی صبح یہاں تین ممتاز وکلا کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔

بتادیں کہ ایڈوکیٹ بابر قادری کو نا معلوم بندوق برادروں نے 24 ستمبر 2020 کو حول سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس کشمیر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’سری نگر پولیس ایڈوکیٹ میاں قیوم، ایڈوکیٹ منظور ڈار اور ایڈوکیٹ مظفر محمد کی رہائش گاہوں پر تلاشی کارروائیاں انجام دے رہی ہے‘۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ’یہ تلاشیاں ایڈوکیٹ بابر قادری کی ہلاکت کی تحقیقات سلسلے میں پولیس اسٹیشن لال بازار میں درج ایف آئی آر کے تحت انجام دی جا رہی ہیں‘۔

ایڈوکیٹ بابر قادری نے نوے کی دہائی میں بارہمولہ کے شیخ پورہ کنزر علاقے سے نقل مکانی کرکے حول سری نگر میں رہائش پذیر ہوئے تھے۔
مرحوم ٹی وی پر ہونے والے مباحثوں میں اکثر حصہ لیتے تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img