منگل, ستمبر ۲۳, ۲۰۲۵
17.2 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل سے پی آر آئی کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اَرکان سے تبادلہ خیال کیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوسِنہا نے آج یہاں راج بھون میں گاندربل کے پی آر آئی کے نمائندوں اور سول سوسائٹی کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی ڈی سی چیئرپرسن اور ممبران ، چیئرمین میونسپل کونسل ، بی ڈی سی چیئرپرسن ، سرپنچوں ، پنچوں ، مذہبی ، سماجی اور کاروبار آرگنائزیشنوں اور اَنجمنوں کے سربراہوں پر مشتمل تقریباً130 اراکین کے ایک اِجتماع سے خطاب کیا۔اُنہوں نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران پی آر آئیز اور سول سوسائٹی گروپوں کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اِنتظامیہ یاترا بغیر کسی پریشانی کے اور احسن اِنعقاد میں ان کے تعاون کے لئے ہمیشہ شکر گذار رہے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ گاندربل کے مختلف علاقوں کی ترقی کے لئے پیش کئے گئے جائز مطالبات اور مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ فنڈس ، فنکشنز اور فنکشنزکی زیادہ تر منتقلی نے پی آر آئیز کو بااِختیار بنایا ہے اور منصوبہ بندی اور مو¿ثر نگرانی سے شفافیت لائی ہے ۔
اِس موقعہ پر سابق ایم ایل اے اشفاق جبار نے ایل جی کی قیادت میں یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے متعدعوامی مسائل کو حل کیا جو کئی برسوں سے لٹک رہے تھے۔
اُنہوں نے گاندربل میں زوجیلا ٹنل پروجیکٹ اور نئی قائم ہونے والی سینٹرل یونیورسٹی کشمیر میں مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع ، ماہر ڈاکٹروں کی تقرری اور ضلع ہسپتال گاندربل میں عملے کو مستحکم کرنے ، دیہی علاقوں میں ویٹرنری ڈسپنسری ، گاندربل کی سڑکوں کو فورلین کرنے اورعوامی بہبود کے دیگر مسائل کے علاوہ واٹر سپورٹس اور پیراگلائیڈنگ کے راستوں کے ساتھ مانسبل جھیل کی ترقی کے مطالبات بھی پیش کئے ۔
متعدد دیگر مقررین نے بھی اَپنے اَپنے علاقوں کے مسائل اور مطالبات پیش کئے جن میں تجاوزات کا خاتمہ ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،لار میں ڈگری کالج اور ایس بی آئی برانچ کا قیام وغیرہ شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِس موقعہ پر مختلف مقررین کی طرف سے پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو بغور سنا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یوٹی اِنتظامیہ جموں وکشمیر کے ہر ایک خطہ کی جامع ، مساوی اور متوازن ترقی کو یقینی بنانے میں ثابت قدم ہے اور انہیں یقین دِلایا کہ ان کے جائز مسائل کو حل کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے متعلقہ حصوں کے ساتھ اُٹھایا جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف تربیتی اور مالی اِمدادی پروگراموں اور مشن یوتھ کے تحت شروع کئے گئے اقدامات کے بارے میں عوام میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے پر زور دیا جو معاش اور کاروباری مواقع فراہم کرتے ہیں۔
اُنہوں نے وفد کے اَرکان سے معاشرے میں منشیات کے خلاف نمٹنے میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔

اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی چیئرپرسن محترمہ نزہت اشفاق ، چیئرمین میونسپل کونسل گاندربل ہلال احمد تانترے ، صدر سناتن دھرم سبھا گاندربل بدری ناتھ بٹ کے علاوہ پی آر آرئی کے کئی دیگر نمائندے اور سول سوسائٹی کے اَرکان موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img