سری نگر، 22اگست:جموں وکشمیر پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے گوپال پورہ چاڈورہ میں ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث تیسرے ہابرڈ ملی ٹینٹ کی بھی گرفتاری عمل میں لائی ۔
بتادیں کہ اس سے قبل پولیس نے دو ہابرڈ ملی ٹینٹوں کو حراست میں لیا تھا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گوپال پورہ چاڈورہ میں پندرہ اگست کی شام کو ہوئے گرینیڈ حملے میں ملوث اور ایک ہابرڈ جنگجو کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پولیس نے دو ہابرڈ ملی ٹینٹوں کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ گرفتار جنگجو کی شناخت سہیل احمد ملک ولد عبدالحمید ملک ساکن پانزن چاڈورہ کے بطور ہوئی اور اُس کے قبضے سے ایک گرینیڈ بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پندرہ اگست کی شا م کو گوپال پورہ چاڈورہ میں گرینیڈ داغا گیا جس وجہ سے اقلیتی فرقے سے وابستہ ایک مقامی شہری زخمی ہوا جس کو بعد میں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یو این آئی