کہاتمام تعاون اور رہنمائی کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی جی اور امیت شاہ جی کا مشکور ہوں
سرینگر/لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج راج بھون میں سول انتظامیہ ، جے کے پی ، آرمی ، سی اے پی ایف ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف ، شری امر ناتھ جی شرائن بورڈ کے افسران کو مثالی انتظامات اور اس سال کی شری امر ناتھ جی یاترا کے ہموار انعقاد کیلئے مبارکباد دی ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور عزت مآب وزیر داخلہ جناب امیت شاہ کا تمام تعاون اور رہنمائی کیلئے شکریہ ادا کیا ، جس کی وجہ سے یاترا کامیاب ہوئی ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ’عوام ، سول سوسائٹی ، مذہبی اور سیاسی رہنماو¿ں ، طبی عملے ، پونی والوں ، پٹھو والوں ، صفائی کے کارکنوں کا ان کے تعاون ، یاتریوں کیلئے مکمل لگن اور ان کے آرام اور تندرستی کیلئے بہترین ممکنہ انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ان کا شکریہ‘ ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ شری امر ناتھ جی کی یاترا ہندوستان کی قدیم سناتن روائت کی علامت ہے اور جموں و کشمیر کیلئے سب سے بڑے روحانی تہواروں میں سے ایک ہے ،
لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں نے دل و جان سے یاترا میں حصہ لیا ہے اور ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے افسران کی محنت کی تعریف کی اور کہا کہ کامیاب یاترا تمام افسران کی ٹیم جذبہ ، قربانی اور خدمات کا نتیجہ ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے شری امر ناتھ جی یاترا 2022 کیلئے تقریباً 110 افسران کو ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں یادگاری نشانات سے نوازا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ اس کامیاب یاترا نے کئی نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں ۔ سب سے زیادہ موسم سے یاترا متاثر ہونے کے بعد بھی تقریباً 3.65 لاکھ یاتریوں نے موثر منصوبہ بندی ، بے لاگ عمل آوری اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہموار تال میل کی وجہ سے پوتر گپھا میں کامیابی کے ساتھ درشن کئے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ شری امر ناتھ جی یاترا سے منسلک ہر شخص اور ہر یاتری اب جموں و کشمیر کا برانڈ ایمبیسڈر ہے اور انسانیت اور روحانیت کے اس امتزاج پر ملک کے کونے کونے میں بات ہو رہی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے ایل جی فیلوز ، پی آر آئیز کی اس سال کی یاترا میں ان کے زبردست تعاون کی بھی تعریف کی ۔ یاترا کے دوران صفائی ، پانی اور سیکورٹی کا انتظام بھی قابلِ ستائش رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یاتریوں سے جو تاثرات موصول ہوئے ہیں وہ بہت حوصلہ فزاءہیں ۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری امر ناتھ جی یاترا 2022 کے بغیر کسی رکاوٹ کے انعقاد کیلئے موجود تمام افسران کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے بتایا کہ یاترا کے انتظامات کیلئے آنے والے زائرین کی جانب سے 94 فیصد منظوری درج کی گئی ہے ۔ ایس اے ایس بی کے ایڈیشنل سی ای او مسٹر راہول سنگھ نے یاترا کے کامیاب انعقاد کیلئے کئے گئے مختلف اقدامات اور وسیع انتظامات کے بارے میں بتایا ۔ لفٹینٹ گورنر نے ڈی جی پی مسٹر دلباغ سنگھ ، جی او سی 15 کور لفٹینٹ جنرل امردیپ سنگھ اوجلا ، ائیر کمانڈر پی متل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو ، اے ڈی جی پی کشمیر مسٹر وجے کمار ، ایڈیشنل ڈی جی سی آر پی ایف مسٹر دلجیت سنگھ چودھری ، کے علاوہ سول ، پولیس ایڈمنسٹریشن جموں و کشمیر ، سی اے پی ایف ، آرمی اور شرائین بورڈ کے افسران کو بھی مبارکباد دی ۔