سری نگر،20 اگست : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے لنکرش پورہ میں ہفتے کی صبح 18 مہینوں کی ایک کمسن بچی اسکول گاڑی کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے لنکرش پورہ میں ہفتے کی صبح ایک کمسن بچی اسکول گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ بچی کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ پہنچایا گیا جہاں سے اس کو سری نگر ریفر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بچی راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
متوفی بچی کی شناخت اجوا رشید بنت عبدالرشید خان ساکن لنکرش پورہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس عہدیدار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور کو گرفتار اور اسکول گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی