منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

اینٹی کرپشن بیورو نے ایگزیکٹیو انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتا رکیا

سری نگر، 18اگست: جموں وکشمیر اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے راشی ایگزیکٹیو انجینئر کو 25 ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
اے سی بی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایک شخص نے اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کی کہ جل شکتی ڈپارٹمنٹ گراونڈ واٹر ڈویژن کشمیر میں تعینات ایگزیکٹیو انجینئر طاریق احمد کاچرو الاٹمنٹ کی خاطر ایک لاکھ 36 ہزار روپیہ کی رشوت کا تقاضہ کر رہا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے چند روز قبل مذکورہ آفیسر کو 30 ہزار روپیہ دئے تھے اور جمعرات کے روز دوسری قسط کے بطور 25 ہزار روپیہ ایگزیکٹیو انجینئرکو دینے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ شکایت موصول ہوتے ہی اینٹی کرپشن بیورو نے راشی ایگزیکٹیو انجینئر کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 34 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
انہوں نے کہاکہ اینٹی کرپشن بیورو نے ایک جال بچھایا جس دوران ایگزیکٹیو انجینئر طاریق احمد کاچرو ولد نور محمد کاچرو ساکن پانپور لدو پلوامہ کو شکایت کنندہ سے 25 ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
بیان کے مطابق آزاد گواہوں کی موجودگی میں ایگزیکٹیو انجینئر سے رشوت کی رقم برآمد کرکے ضبط کی گئی۔
اینٹی کرپشن بیورو نے بتایا کہ ایگزیکٹیو انجینئر کے رہائشی مکان سمیت کئی مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی اور اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img