سری نگر:ڈی جی آئی ٹی بی پی ڈاکٹر سوجوئے لال تھاوسین نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ڈی جی آئی ٹی بی پی اور لیفٹیننٹ گورنر نے 16 اگست کو چندن واڑی کے قریب بس حادثے میں زخمی ہوئے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی علاج او رطبی اِمداد پر تبادلہ خیال کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا گیا کہ شدید زخمیوں کو جدید علاج کے لئے ایمز کے ٹراما سینٹر میں ہوائی جہاز سے لے جایا جائے گا۔
یہ بات قابل ذِکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر نے منگلوار کو آرمی ہسپتال سری نگر کا دورہ کیا تھا تاکہ دِلدوز المناک سڑک حادثے میں زخمی ہوئے آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی جاسکے۔
ڈی جی آئی ٹی بی کے ہمراہ اے ڈی جی ، آئی ٹی بی پی منوج راوت ،ڈی آئی جی آئی ٹی بی پی رنبیر سنگھ اورکلدیپ دویدی بھی تھے۔