سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج آئی ٹی بی پی کے بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے کل چندن واڑی کے قریب ایک بس حادثے میں اَپنی جان گنوائی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ڈی پی ایل سری نگر میں آئی ٹی بی پی کے بہادروں کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا ،” قوم ان کی ہمت ، بہادری اور عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔“
اُن کی آخری رسومات کے لئے شہدا¿ کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا۔
خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میںچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ڈی جی پی دِلباغ سنگھ ، لیفٹیننٹ جنرل جی او سی 15کو ر امردیپ سنگھ اوجلا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئیل ، پولیس ، فوج ، آئی ٹی بی پی اور دیگر سیکورٹی فورسز کے سینئر اَفسران شامل تھے۔