ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعدادگھٹ کر 1.20 لاکھ سے بھی کم

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعدادگھٹ کر 1.20 لاکھ سے بھی کم

نئی دہلی، 13 اگست: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں 4271 کی کمی درج کی گئی ہے، جس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1.20 لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 7 کروڑ 71 لاکھ 62 ہزار 98 ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 815 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 19 ہزار 264 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.27 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.36 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا کہ اس مدت میں 20 ہزار 18 لوگوں کو کووڈ سینٹر سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 35 لاکھ 93 ہزار 112 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.54 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں 62 ہزار 802 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل87 کروڑ 99 لاکھ 242 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں

 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.