پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

عوام کو فرق نہیں پڑتا

جموں وکشمیر کی دوبڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈران محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ نے ایک زبان ہو کر کہا کہ 5اگست 2019کا دن تاریخ جموں وکشمیر کا ایک سیاح ترین دن ہے ۔

سیاسی لیڈران کاجہاں تک تعلق ہے وہ ہمیشہ خود کو سرخیوں میں رکھنے کیلئے کوئی نہ کوئی بیا ن دیتے رہتے ہیں ۔

جہاں تک 1947ءسے آج تک تاریخ جموں وکشمیر کا تعلق ہے ،اس میں ایسے بھی موڑ اور مرحلے آئے جب عام انسان کو لگا کہ اب وہ زندہ نہیں رہ سکتا ہے ۔

9اگست 1953جب وزیر اعظم اور صدر ریاست کے عہدے کا خاتمہ کیا گیا اور پھر وزیر اعلیٰ اور گورنر کے نئے عہدے بنائے گئے ۔

1990ءمیں جب پولیس تھانے اور ریڈیو وٹیلی ویژن بھی ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں میں تھے ،پنڈت جلاوطن ہو گئے اور ہر طرف سبز ہی سبز ہلالی پرچم نظر آرہے تھے ،لوگوں نے سوچا اب تاریخ بدل گئی ۔

2008,2010اور پھر 2016میں بھی اس طرح کا ماحول وجود میں آگیا ،عام لوگ نہ جانے کیا کیا سوچ رہے تھے مگر وہ لوگ آج بھی اچھا خاصا کھا پی رہے ہیں اور اُس وقت بھی مزے سے پکنک (سیر وتفریح) کر رہے تھے، رہا سوال سیاستدانوں کا وہ ضرور بے روزگار ہو گئے، اب اُن کی ایک بھی نہیں چلتی ہے۔

اسی لئے وہ نہ جانے کیا کیا بولتے رہتے ہیں مگر عام لوگوں کو ان بیانوں سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img