ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

عام آدمی پارٹی کا جموں میں بے روزگاری اور کورپشن کے خلاف احتجاج

جموں،6 اگست : عام آدمی پارٹی نے ہفتے روز یہاں جموں وکشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور کورپشن کے خلاف احتجاج درج کیا۔
احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے اور بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی بھی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ جموں کشمیر میں بے روزگاری اور کورپشن بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے روزگار اور کورپشن میں جموں و کشمیر کو موجودہ سرکار نے بلند سطح پر پہنچایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس دن عام آدمی پارٹی کی سرکار قائم ہوگی ہماری کورپشن کے خلاف زیرو ٹالینرس کی پالیسی ہوگی۔
ایک احتجاجی خاتون نے کہا کہ بی جے پی سرکار کورپشن اور بے روزگاری کو دور کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں شہر کو مندروں کا شہر کہا جاتا تھا لیکن آج یہ احتجاجوں کا شہر بن گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں آئے روز نوجوان اپنے مطالبوں کو لے کر سڑکوں پر ہوتے ہیں لیکن سرکار ٹس سے مس نہیں ہوتی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img