منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

ایف اے اے امیدوار تین ہفتوں سے مسلسل بر سر احتجاج

سری نگر،3 اگست: فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں کامیاب قرار دئے گئے امیدوار اپنے مطالبے کو لے کر گذشتہ تین ہفتوں سے یہاں پریس کالونی میں مسلسل بر سر احتجاج ہیں۔

احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ اس سلیکشن لسٹ کو کسی بھی صورت میں منسوخ نہ کیا جائے اور حتمی سلیکشن لسٹ کو جلد از جلد منظر عام پر لائے جائے۔
ایک امید وار نے بدھ کو میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس سلیکشن عمل کو منسوخ کیا جا ئے گا۔
انہوں نے کہا: ’اگر کسی عہدیدار نے اس میں کوئی غلطی کی ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے اس لسٹ کو بند کرکے ہمیں ٹارگیٹ کیوں بنایا جا رہا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دن رات محنت کرکے اس امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب اس کو منسوخ کرنا ہمارے ساتھ نا انصافی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ماہ مارچ میں ایف اے اے امیداروں کا امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں 972 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا تھا۔
ان اسامیوں کے لئے زائد از ڈیڑھ لاکھ امیدواروں نے فارم جمع کئے تھے۔
واضح رہے کہ ایس آئی امتحانات کو منسوخ کرنے کے بعد کئی افراد نے فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات میں مبینہ دھاندلیوں کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا۔
افواہیں گشت کر رہی ہیں کہ سرکار اس لسٹ کو بھی منسوخ کر سکتی ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img