منگل, نومبر ۱۸, ۲۰۲۵
7.7 C
Srinagar

دل میں بسانے کی ضرورت

ملک کی یوم آزادی کی سالگرہ قریب آتی جا رہی ہے۔ اس دن پورے ملک میں جشن کا سماں ہوتا ہے ۔

پورا ملک ترنگے کے رنگوں سے سجایا جاتا ہے اور اس بار سرکار نے ہر گھر ترنگا کا نعرہ بلند کیا جو کہ ایک خوش آئندہ بات ہے لیکن ترنگا مکان کی چھت پر لہرایا جائے یا پھر سرکاری عمارت پر ،اس سے کوئی فرق زمینی سطح پر ممکن نہیں ہو سکتی ہے کیونکہ وطنیت کا جذبہ انسانوں کے دلوں میں ہونا چاہیے جو شخص ترنگا ہاتھ میں اُٹھا کر ،یا گاڑ ی پر لگا کر یا پھر مکان کی چھت پر لگا کر ایک طرف دیش بھگتی کا گیت گاتا ہے اور دوسری جانب رشوت خوری کر کے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرتا ہے، اُسکا ترنگا سرپر اُٹھانے سے کیا فائدہ؟جو ملک کے جوانوں کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرتا ہے، اُسکا ترنگا ہاتھ میں اُٹھانے سے کیا فائدہ؟ ۔اس ترنگا کو دل میںبسانے کی ضرورت ہے ،اسکی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے،اسکی عزت واحترام کس میں ہے کہ ملک کے عوام کوبغیر کسی مذہب وملت ،رنگ ونسل اور ذات پات کے ہر محاذ پر مدد کی جائے تاکہ یہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔جہلم کے کنارے راہل یہی سوچ رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img