بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
17.8 C
Srinagar

محرم کا اصل درس

اُمت مسلمہ کیلئے یہ نہایت ہی خوشی کا مقام ہے کہ نیا ہجری سال یعنی یکم محرم شروع ہو چکا ہے ۔

اس مہینے کواسلامی تواریخ کے اعتبار سے کافی اہمیت حاصل ہے ۔یوم عاشورہ کو ہی کائنا ت کا وجودعمل میں آیا ہے ،یوم عاشورہ کے روز ہی حضرت آدمؑ کا توبہ قبو ل ہوا ہے ۔

عاشورہ کے روز ہی حضرت امام عالی مقام حضرت حسین ؑ کی شہادت ہوئی ،جو فخر کائنات سرور دوعالم ﷺ کے نواسے ہیں ۔مسلم برادری کے مختلف فرقے مختلف طریقوں سے نواسہ رسول ﷺ کا یومہ شہادت مناتے ہیں کوئی نعت ومناجات کے زریعے سے انہیں خراج عقیدت ادا کرتا ہے تو کوئی نذرونیاز تقسیم کر کے اُنہیں یاد کرتا ہیں ،کوئی نواح خوانی کرتا ہے تو کوئی مرثیہ کرتا ہے سب اپنے اپنے عقید ے کے مطابق شہداءکربلا کو خراج پیش کرتے ہیں ۔

تمام بزرگوں کا قول ہے کہ بہتر خراج یہی ہے کہ ہمیں اُن کے نقش قد م اور تعلیمات پر عمل کرنے کی سعی کرنی چاہیے اور معاشرے میں پھیل رہی تباہی رُک سکتی ہے جس نے بنی نواع انسان کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنا دیا ہے اور ہر سو بدامنی ہی بدامنی نظر آرہی ہے ۔

راہل جہلم کے کنارے یہی کچھ سوچ رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img