ملک میں کورونا کے 20,408 نئے معاملوں کی تصدیق

ملک میں کورونا کے 20,408 نئے معاملوں کی تصدیق

نئی دہلی، 30 جولائی : ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے 20,408 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44000138 ہو گئی جبکہ اس وباسے مرنے والوں کی تعداد مزید 44 مریضوں کی موت کے ساتھ بڑھ کر 526312 ہو گئی۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 203.94 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 33,87,173 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20,958 افراد کی شفایابی کے ساتھ، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,33,30,442 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 4,04,399 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 87.48 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
ملک میں اس عرصے کے دوران 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے جہاں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے وہیں 20 میں ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 604 ایکٹیو کیسز میں کمی کے بعد ان کی کل تعداد 143384 ہوگئی ہے۔
مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1140 سب سے زیادہ کورونا ایکٹیو کیسز کم ہو کر 18003 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 2052412 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے چھ مزید مریضوں کی موت سے ریاست میں اب تک 21352 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
اس دوران کیرالہ میں کورونا ایکٹیو کیسز 942 کم ہو کر 16015 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6631390 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وبا سے ریاست میں اب تک 70451 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔
تمل ناڈو میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 380 ایکٹو کیسز کم ہو کر 13510 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3489689 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 38032 پر مستحکم ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.