جمعرات, نومبر ۲۰, ۲۰۲۵
17.1 C
Srinagar

فوج نے پونچھ میں سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچا لیا: دفاعی ترجمان

جموں،28 جولائی: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو نکال کر بچا لیا۔
ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پونچھ میں چار افراد تیز بارشوں سے آنے والے پونچھ دریا میں پھنسے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کو اس کے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیموں کی مدد سے ان چار افراد کو نکال کر بچا لیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img