سری نگر،28 جولائی: ناساز گار موسمی حالات اور زور دار شبانہ بارشوں کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا کو جمعرات کے روز معطل کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ناساز گار موسمی حالات کے پیش نظر جمعرات کو بالتل اور پہلگام بیس کیمپوں سے کسی بھی یاتری کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی یاترا کو بحال کرنے کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا۔
بتادیں 30 جون سے شروع ہونے والی یاترا کے دوران اب تک تین لاکھ کے قریب یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقعے پر اختتام پذیر ہوگی۔
یو این آئی