ہفتہ, اگست ۲۳, ۲۰۲۵
20.4 C
Srinagar

کرگل سے خطرنا ک جنگ

جموں وکشمیر کےساتھ ساتھ پورے ملک میں کرگل وجے دیوس منایا گیا اور اس حوالے سے کرگل وار میموریل پر فوجی اور سیول حکام کے علاوہ عام لوگوں نے اُن فوجی جوانوں اور افسران کو یاد کیا جنہوں نے 1999ءمیں پاکستانی فوج اور ملی ٹینٹوں کو اُن چوکیوں سے واپس جانے کیلئے مجبور کیا،جن پر انہوں نے سردیوں کے موسم میں دھوکہ دیکر قبضہ جمایا تھا ۔

یہاں یہ بات کہنا بے حد لازمی ہے کہ بھار ت اور پاکستان کے فوجی حکام کے درمیان ایک محاہدہ طے ہوا تھا کہ سردیوں کے دوران دونوں جانب کی فوجیں نیچے فوجی چھاونیوں میں رہےںگی اور اس طرح دونوں جانب کی فوج بغیر کسی مشکل کے رہ جائے گی اور برف ختم ہوتے ہی دونوں جانب کی فوج اپنی اپنی جگہوں یا چوکیوں پر واپس آجائے گی ،لیکن سابق فوجی سربراہ پرویز مشرف کی قیادت میں پاکستانی فوجی حکام نے معاہدے کو توڑ دیا اور گرمیوں سے قبل ہی یہاں موجود بھارتی چوکیوں پر قبضہ کیا۔

اس طرح دھوکہ بازی سے کام لیا ۔جو ں ہی مئی کے مہینے میں بھارتی فوجی حکام کو اس خلاف ورزی کی خبر ملی تو انہوں نے دشمن کےخلاف کارروائی کی اور لگ بھگ 40دن تک یہ جنگ جاری رہی جس دورا ن لگ بھگ 500فوجی اہلکار ازجا ن ہوگئے تھے جن میں کئی افسران بھی شامل تھے ۔

بہرحال دونوں جانب کی اس خطرناک لڑائی میں بھارت کی جیت ممکن ہو گی اور پاکستانی فوجی کو مہ کی کھانی پڑی بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی حکام کو شرمندہ گی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

بعد میں پاکستانی اندررونی حالات پر بھی یہ ہار اثر انداز ہو گئی اور پرویز مشرف نے اسی بنا ءپر نواز شریف کا تختہ پلٹ دیا اور کئی برسوں تک وہاں پھر ایک بار مارشل لاءرہا ۔

بہرحال یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ بھارت کی فوج نے جس بہادری کےساتھ دشمن کا مقابلہ کیا وہ واقعی ایک تاریخی معاملہ ہے جس پر ملک کے ہر شہری کو خوش ہونا چاہیے اور فخر محسوس کرنا چاہیے لیکن ساتھ ہی ان باتوں پر بھی بے حد غور کرنے کی ضرورت ہے کہ اس ملک میں جس طرح دشمن کی ایما پر اندرونی خلفشار پیدا کیا جارہا ہے ۔

چاہے فرقوں کے نام پر یا مذاہب کے نام پر لوگوں کو بانٹا جا رہا ہے۔ ایک دوسرے کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے، اُسکے خلاف متحد ہو کر ایک اور بہت بڑی جنگ لڑنے کی ہر شہری کو ضرورت ہے جو کرگل جنگ سے بھی خطرناک اور مشکل ہے، تب جا کر یہ ملک ترقی اور خوشحالی کی منزلیں طے کر سکتا ہے ،جو ہندوستانی کا خوا ب ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img