سری نگر، 27 جولائی: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں ایک مہم کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا ہے۔ یہ جانکاری بدھ کے روز پولیس نے دی ہے۔
پولیس نے ایک ٹویٹ کرکے بتایا کہ کلگام ضلع کے یاری پورہ کے برایہارڈ کٹھ پورہ گاؤں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران تصادم شروع ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز کی مہم جاری ہے۔
یو این آئی