منگل, اگست ۱۲, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی او رکام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔
دوران میٹنگ مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس )اورنئے پولی تکنیک کالجوں کے قیام کے بارے میں طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں / سری نگر، چیف اِنجینئر جے کے پی سی سی ، جموںوکشمیر کے تمام اَضلاع کے پولی تکنیک اور آئی ٹی آئی کے پرنسپل اور سپر اِنٹنڈنٹ سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹنا نے میٹنگ میں اَفسران پر زور دیا کہ تمام مرکزی معاونت والی سکیموں( سی ایس ایس ) کو تمام متعلقہ شراکت داروں کے فعال نقطہ نظر سے عملایا جانا چاہیئے کیوں کہ اِن سکیموں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا اور تکنیکی اِداروں میں آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت اِداروں میں سکل کو فروغ دینا ہے ۔
مشیر موصوف نے 18نئے قائم شدہ پولی تکنیک کالجوں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ جاری پروجیکٹوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اَندر مکمل کریں۔ اُنہوں نے اَفسران پر زو ردیا کہ وہ مشن موڈ میں کام کریں اور اکیڈمک اور ورکشاپ بلاکوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں تاکہ کلاس ورک کو وقت پر اَچھی طرح سے شروع کیا جاسکے۔
اُنہوں نے جموںوکشمیر کے تکنیکی اِداروں میں نئی ٹریڈس شروع کرنے کی فزیبلٹی کے بارے میںمعلومات حاصل کرتے ہوئے ان اِداروں کے اَفسران اور اِنتظامیہ سے نئی ، جدید اور اُبھرتی ہوئی تجارتوں کو شروع کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے اور موجودہ تجارتوں کے نصاب پر نظر ثانی کی ۔ اُنہوں نے اَفسران سے کہا کہ وہ اِنڈسٹریل ایسوسی ایشنوںکے نمائندوں کی تکنیکی اِداروں کے تربیتی کورسوں اور ٹریڈس پر نظر ثانی شامل کریں تاکہ فارغ التحصیل طلباءکو روزگار کے قابل عمل مواقع میسرہوسکیں۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اِن اِداروں کے اِنسانی وسائل کی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام خالی اَسامیوں کو متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسیوں کو بھیجیں اور تیزی سے ڈی پی سی کا اِنعقاد کریں تاکہ اِن اِداروں میں فیکلٹی کی کوئی کمی نہ ہو۔
دورانِ میٹنگ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ کی ترقی اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img