پیر, اگست ۱۱, ۲۰۲۵
30.1 C
Srinagar

شمالی کشمیر کے کھائی پورہ ٹنگمرگ میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن

سری نگر،26جولائی: شمالی کشمیر کے کھائی پورہ ٹنگمرگ میں سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 29آر آر، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے منگل کی صبح کھائی پورہ ٹنگمرگ گاوں کو محاصرے میں لے کر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کیں۔
مذکورہ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کئی گھنٹوں تک علاقے کی تلاشی لی تاہم اس دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد کارڈن اینڈ سرچ آپریشن اختتام کو پہنچا۔
بتا دیں کہ شمالی و جنوب میں سیکورٹی فورسز نے سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن جاری رہیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران سیکورٹی فورسز کو ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز کے دوران بڑی کامیابیاں ملی ہیں جس وجہ سے وادی کشمیر میں ملی ٹینسی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img