منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

بار ایسو سی ایشن جموں کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

جموں،22 جولائی: بار ایسو سی ایشن جموں نے جمعے کے روز یہاں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا اور ایک ریلی کا اہتمام کیا۔
احتجاجی وکلا جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور بعض احتجاجیوں نے ہاتھوں میں ترنگے بھی اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یہاں اس لئے اکٹھا ہوئے ہیں کہ ہم نے پچھلے کئی برسوں سے سرکار کے سامنے اپنے مطالبات رکھے تھے لیکن ان کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورٹ کے سسٹم میں کچھ تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن سے لوگوں اور وکلا کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے مطالبوں کی طرف توجہ دیں اور ان کو حل کرنے کے لئے اقدام کریں۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ ہم نے اگلے دو دنوں کے لئے کام معطل رکھا ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img