نئے رد و بدل کے تحت طارق راتھر پی آئی بی جے اینڈ کے اور لداخ کے سربراہ تعینات
سرینگر: / وزارت اطلاعات و نشریات نے 17 سینئر آئی آئی ایس گروپ اے افسران کو سینئر ٹائم سکیل سے جونیئر ایڈمنسٹریٹو گریڈ میں ترقی دی ہے جن میں غلام عباس ایچ او پی آئی بی جے اینڈ کے، لداخ اور وزارت کے مختلف میڈیا یونٹوں میں تعینات سولہ دیگر آفیسران شامل ہیں۔ وزارت کے حکم نامہ زیر نمبر A-32013/2/2022-IIS/522، مورخہ 20 جولائی 2022 کے مطابق، افسران کو 7ویں سی پی سی کے پے میٹرکس کے پے لیول 12 میں پینل سال 2022 کے لیے مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی ہے جو کہ نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے لاگو ہوگا۔ انہیں ان کے متعلقہ میڈیا یونٹوں میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد کیا جائے گا۔ قبل ازیں ایک اور آرڈر نمبر A-22013/1/2020-IIS/501 مورخہ 7 جولائی 2022 کے ذریعے، وزارت نے ملک بھر میں 50 آئی آئی ایس افسران کا تبادلہ کیا تھا جن میں محترمہ نیہا جلالی جے ڈی سی بی سی (سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن) جموں، جناب غلام عباس اور جموں و کشمیر سے مسٹر طارق احمد راتھر ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم اینڈ سی) پی آئی بی شملہ شامل ہیں۔ مسٹر غلام عباس کو جوائنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ترقی دینے اور سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن جموں کے ریجنل آفس، جموں و کشمیر اور لداخ کے سربراہ کے طور پر ان کی تعیناتی کے نتیجے میں، انہیں سرینگر سے فارغ کر دیا گیا ہے تاکہ وہ نئی تعیناتی کی جگہ پر اپنا عہدہ سنبھال سکیں جبکہ جناب طارق احمد راتھر نے آج پی آئی بی جے اینڈ کے اور لداخ کے سربراہ کے بطور پی آئی بی سرینگر میں اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جناب غلام عباس نے 14 سال تک پی آئی بی سرینگر اور دہلی میں خدمات انجام دیں۔