سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے گراج گاؤں میں اتور کے روز ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے آپ پر تیل خاکی چھڑک کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون اس حرکت سے بری طرح جھلس گئی تھی اور اس کو علاج معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آ ف میڈیکل سائنسز (سکمز) صورہ سری نگر ریفر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ خاتون سکمز میں منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں پہلے ہی ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی