ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
5.5 C
Srinagar

شری امرناتھ یاترا: گذشتہ36 گھنٹوں کے دوران6 یاتری اور ایک گھوڑے بان از جان

سری نگر،16 جولائی: شری امرناتھ جی یاترا کے دوران گذشتہ36 گھنٹوں میں 6 یاتریوں اور ایک گھوڑے بان کی قدرتی طور موت واقع ہوئی ہے۔

اس طرح 30 جون سے جاری اس یاترا کے دوران مرنے والوں کی تعداد 49 ہوگئی ہے ان میں 8 جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے15 یاتری بھی شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس یاترا کے دوران اب تک 47 یاتری اور2 گھوڑے بان از جان ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img