پونچھ کے چکن دا باغ علاقے میں ایل او سی پار کرنے والی پاکستانی خاتون گرفتار

پونچھ کے چکن دا باغ علاقے میں ایل او سی پار کرنے والی پاکستانی خاتون گرفتار
جموں،16 جولائی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعے کی شام سیکورٹی فورسز نے چکن دا باغ علاقے میں لائن آف کنٹرول پار کرنے والی ایک پاکستانی خاتون کو حراست میں لے لیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے چکن دا باغ علاقے میں لائن آف کنٹرول پر جمعے کی شام ایک پاکستانی خاتون نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی طرف لائن آف کنٹرول پار کی اور اس طرف پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات سیکورٹی فورسز نے مذکورہ خاتون کو حراست میں لے لیا۔
پاکستانی خاتون کی شناخت 49 سالہ روزینہ ساکن فیروز بانڈا اسلام آباد پاکستان کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی کہ آیا یہ خاتون جان بوجھ کر سرحد پار کر گئی ہے یا نہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.