ویلنگٹن، 15 جولائی (یو این آئی/ژنہوا) نیوزی لینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 10470 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، یہ تمام مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔
اس دوران اس وبا کی وجہ سے 16 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ مقامی وزارت صحت نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
اس کے علاوہ ملک میں کورونا کے 333 کیسز ایسے ہیں، جو بیرون ممالک سے آئے متاثرہ افراد میں پائے گئے ہیں۔
یہاں اس وقت مختلف اسپتالوں میں کورونا کے 773 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 14 انتہائی نگہداشت کے شعبے میں ہیں۔
نیوزی لینڈ میں 2020 کے آغاز میں کورونا کی دستک کے بعد سے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1474875 تک پہنچ گئی ہے۔
