کووڈ ویکسینیشن مہم میں 199.47 کروڑٹیکے لگائے گئے

کووڈ ویکسینیشن مہم میں 199.47 کروڑٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی، 15 جولائی :قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 199.47 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 199 کروڑ 47 لاکھ 34 ہزار 994 ویکسین دی گئی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 20 ہزار 38 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 73 ہو گئی ہے۔
یہ متاثرہ کیسز کا 0.32 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 4.44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران 16 ہزار 994 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 350 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.48 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 50 ہزار 820 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک کل 86 کروڑ 86 لاکھ 15 ہزار 168 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.