بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملے میں معمر شخص ہلاک

بانڈی پورہ میں ریچھ کے حملے میں معمر شخص ہلاک

سری نگر،15 جولائی :وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا بستیوں میں نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پیٹھہ کوٹ علاقے میں ایک ریچھ نے ایک معمر شخص کو ہلاک کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے پیٹھہ کوٹ علاقے میں ایک ریچھ نے 60 سالہ محمد شفیع ساکن ہاپت نار کوئل بانڈی پورہ پر حملہ کرکے اس کو لہولیان کر دیا اور جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کی لاش جمعے کی صبح بر آمد کی گئی اور اس کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا گیا۔
وادی کے کسی نہ کسی علاقے میں جنگلی جانوروں کا نمودار ہوکر لوگوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب یہاں ایک معمول بن گئی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلوں کے صفایا اور دھان کی کھیتوں کا میوہ باغوں میں تبدیل ہونے کے باعث جنگلی جانور بڑی تعداد میں بستیوں کا رخ کر رہے ہیں۔
وادی کے اطراف و اکناف میں جنگلی جانوروں کے گھومنے کی اطلاعات ہیں جس سے لوگوں میں ڈر ا ور تشویش پائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.