جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان : سونم لوٹس

سری نگر،14 جولائی:محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری آنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جمعے کے روز بھی صبح کے اوقات میں بارشیں متوقع ہے۔
جمعرات کے روز وادی کشمیر کے اکثر علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہونے کے بیچ محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے کہاکہ جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت مون سون ایکٹیو ہے جس وجہ سے رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں۔
اُن کے مطابق جمعرات کو وادی بھر میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئی ۔
سونم لوٹس کا مزید کہنا تھا کہ 15جولائی صبح کے اوقات میں بارشیں متوقع ہے اور بعد سہ پہر موسم بہتر ہوگا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img