ریاسی میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع

ریاسی میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع

جموں،14 جولائی :جموں وکشمیر کے ضلع ریاسی کے ایک دور افتادہ گاؤں میں مٹی کے تودے کی زد میں آنے سے باپ بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاسی کے تھلو کلڈ ارناس علاقے میں باپ بیٹا بدھ کی شام گھر جا رہے تھے کہ وہ بھاری بارشوں کی وجہ سے کھسکنے والے ایک بھاری بھرکم مٹی کے تودے کے نیچے دب گئے۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مقامی لوگوں نے دونوں کو مٹی کے ملبے سے باہر نکالا لیکن ان کی موت واقع ہوئی تھی۔
متوفین کی شناخت65 سالہ محمد شفیع اور اس کا بیٹا 30 سالہ عبدالرشید کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو طبی و قانونی لوزامات کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.