بدھ, مارچ ۲۶, ۲۰۲۵
11.6 C
Srinagar

سری نگر میں دریائے جہلم میں چھلانگ لگانے والی کمسن لڑکی کی لاش دو روز بعد بر آمد

سری نگر،8 جولائی :سری نگر کے نور باغ علاقے میں دو روز قبل سیمنٹ کدل سے چھلانگ لگانے والی کمسن لڑکی کی لاش جمعے کی صبح دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دو روز قبل نور باغ میں سیمنٹ کدل سے چھلانگ لگانے کی والی 15 سالہ لڑکی لاش جمعے کی صبح پال پورہ علاقے میں دریائے جہلم سے بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ دریا پولیس اور ریت نکالنے والوں نے انتھک کاوشوں کے بعد یہ لاش بازیاب کی۔
دریں اثنا پولیس نے لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img