جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

والدین کی اپنے جنگجو بیٹوں کو سرنڈر کرنے کی اپیل سے کئی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے: آئی جی پی کشمیر

سری نگر،6 جولائی : کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ اگر تمام والدین اپنے جنگجو بچوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کریں گے تو کئی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔
بتادیں کہ پولیس کے مطابق کولگام کے ہادی گام علاقے میں بدھ کو انکاؤنٹر کے دوران دو مقامی جنگجوؤں نے اہلخانہ کی اپیل پر سیکورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کیا۔
وجے کمار نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے اس سلسلے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: ’اگر تمام والدین اپنے ملی ٹنٹ بیٹوں کو تشدد کا راستہ ترک کرنے کی اپیل کرتے، خواہ وہ تصادم آرائیوں میں پھنسنے والے ہوں یا جنہوں نے ملی ٹنسی جوائن کی ہے، تو کئی جانوں کا بچایا جا سکے گا جس طرح آج کے انکاؤنٹر کے دوران دو جانوں کا بچایا گیا‘۔

Popular Categories

spot_imgspot_img