کوکر ناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

کوکر ناگ میں نو زائیدہ بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد

سری نگر،06 جولائی: جنوبی ضلع اننت ناگ کے بڈر کوکر ناگ علاقے میں بدھ کے روز ڈکسم نالہ سے ایک نو مولود بچے کی نیم بوسیدہ لاش برآمد ہوئی۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈکسم نالہ میں چند مقامی افراد نے ایک نو زائد بچے کی لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور بعد ازاں لاش کو تحویل میں لے لیا ۔
اس انسانیت سوز واقعے کے خلاف لوگوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر اُنہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.