عید الاضحی کی نماز سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی

عید الاضحی کی نماز سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی

سرینگر/06جون:پریس بیان کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر نے اعلان کیا ہے کہ حسب سابق اسلامی روایات کے مطابق عید الاضحی کی نماز سری نگر کی تاریخی عیدگاہ میں صبح 9:00 بجے ادا کی جائے گی۔ انشاءاللہ
بارش اور موسم خراب ہونے کی صورت میں مقررہ وقت پر مرکزی جامع مسجد سرینگر میںنماز عید الاضحیٰ اداکی جائیگی۔
مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامی طرز پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرکے قبل از وقت نماز عید کیلئے عیدگاہ میںاپنی حاضری یقینی بنا کر اجر دارین حاصل کریں۔براہ کرم مصلیٰ/ جائے نماز ساتھ لائیں۔
اس ضمن میں انجمن اوقاف نے متعلقہ انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ عیدگاہ میں نمازیوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.