ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

خراب موسمی صورتحال کے باعث امرناتھ یاترا دوسرے روز بھی معطل

سری نگر،6 جولائی: خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر شری امرناتھ جی یاترا بدھ کو مسلسل دوسرے روز بھی معطل رہی۔
متعلقہ حکام نے کہا کہ ناسازگار موسمی صورتحال کے پیش نظر بدھ کو چندن واری یا بالتل روٹ سے کسی بھی یاتری کو پوتر گھپا کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں جموں سے بھی کسی بھی یاتری کو کشمیر کی طرف سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بتادیں کہ گذشتہ روز یعنی منگل کو بھی خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے یاترا معطل رہی تھی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 30 جون سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک زائد از 70 ہزار یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
یاترا کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے دیگر انتظامات کے علاوہ امسال سیکورٹی کا فقیدالمثال بندوبست کیا گیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img