بارہمولہ میں شاہراہ سے بر آمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا

بارہمولہ میں شاہراہ سے بر آمد آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا گیا

سری نگر،6 جولائی :شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز نے ایک آئی ای ڈی بر آمد کی جس کو بعد میں بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بدھ کی صبح پٹن کے نزدیک سری نگر- بارہمولہ شاہراہ پر ایک آئی ای ڈی بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر احتیاطی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی جس کو بعد میں بحال کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.