اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

یہ سراسر نا انصافی ہے

مسلمانوں کا مقدس تہوار عید الاضحی قریب آرہا ہے اور لوگ جگہ جگہ قربانی کے جانور دیکھنے کیلئے جاتے ہیں تاکہ وہ اُنہیں خرید کر قربانی کر سکں ۔

اب کی بار ان منڈیوں میں زیادہ بیڑ دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے کیونکہ عام لوگ یہی کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں غربت کا سامنا ہے ۔

سرکار کا ماننا ہے کہ اب کی بار یہاں بہت سارے سیاح آچکے ہیں ،اسطرح لوگوں کو روز گارمل چکا ہے ۔پہلگام ،سونہ مرگ اور گلمرگ جیسے مقامات پر تل رکھنے کی جگہ بھی نہیں ہے ۔

اِدھر جھیل ڈل میں ہاﺅس بوٹ مالکان اور شکاروالے بھی خوش ہیں، وہ دودو ہاتھوں سے سیاحوں سے پیسے وصولتے ہیں ۔یہ بھی ایک کھلی حقیقت ہے کہ گذشتہ 3برسوں سے نہ کوئی ہڑتال ہوئی اور نہ کوئی بند ،نہ کوئی جلسہ اور جلوس نکلے، نہ ہی کسی جگہ پتھراﺅ یا تشدد ہو رہا ہے۔

ا ن تمام حالات کے باوجود اگر لوگ کہیںگے کہ غربت ہے تو یہ سراسر نا انصافی ہے، ویسے بھی کسی بھی نیک کام میں لوگ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں، چاہے قربانی دینے کا معاملہ ہو یا کسی غریب کی امداد کرنا ہو ۔جہلم کے کنارے یہی کچھ نظر آرہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img