ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

بڈگام میں غیر مقامی خاتون کو اپنے ہی شوہر نے مبینہ طور پھانسی دے دی

سری نگر،5 جولائی: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں گذشتہ شب ایک غیر مقامی خاتون کو مبینہ طور پر اپنے ہی شوہر نے پھانسی دے کر ابدی نیند سلا دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک غیر مقامی خاتون جو چاڈورہ کے دودھ گنگا دریا کے کنارے پر ایک خیمے میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی تھی، کو منگل کی صبح مردہ پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ غالباً میاں بیوی کے درمیان گذشتہ شام کسی بات پر ان بن ہوگئی جس کے بعد شوہر نے اس کو مبینہ طور پر پھانسی دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ شوہر یہ کام انجام دینے کے بعد فرار ہوگیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img