سری نگر، 02 جولائی : بالہ تل میں ہفتے کے روز ایک یاتری حرکت قلب بند ہونے سے از جان ہوا.
ذرائع نے بتایا کہ امر ناتھ گھپا کے نزدیک بالہ تل میں ایک یاتری اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
انہوں نے بتایا کہ اگر چہ مذکورہ شخص کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی طبی مرکز پہنچایا گیا لیکن وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
یو این آئی