جموں، یکم جولائی : جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے تریرو گاوں میں بجلی کرنٹ لگنے سے ایک تیرہ سالہ جواں سال لڑکی کی موت واقع ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اپنے گھر کے نزدیک موجود ایک بجلی کے کھمبے کو چھوا جس وجہ سے وہ کرنٹ لگنے سے بے ہوش گئی۔
اگر چہ دوشیزہ کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت دیوا کشی دختر شام لال ساکن تریرو کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے سڑکوں پر آکر بجلی محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اور الزام لگایا کہ ملازمین کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہی نوجوان لڑکی کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
یو این آئی